پوری: اڈیشہ میں پوری کے لکشمی مارکیٹ کمپلیکس میں بدھ کی رات زبردست آگ لگ گئی جس میں کئی دکانیں اور کاروباری ادارے مکمل طور پر جل گئے ۔سرکاری ذرائع نے آج بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لئے کم از کم 12 فائر ٹینڈرز کو کام میں لگایا گیا ہے ، لیکن مارکیٹ کمپلیکس میں آگ لگنے کے بعد سے 12 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی صورتحال پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے ۔آگ اتنی شدید تھی کہ شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا اور 12ویں صدی کے شری جگناتھ مندر کی طرف جانے والی سڑک دھوئیں سے بھر گئی۔