لکھنؤ:11دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو پوری ملک میں یکساں تعلیمی نظام کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مساوات پیدا ہوگا۔راجدھانی لکھنؤ میں پہلی بار ہورہے اسکول سمٹ کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ مختلف ریاستوں،بورڈ اور اداروں کی تعلیم میں یکسانیت ہونی چاہئے ۔ اس معاملے میں صرف بات کرنے سے کام نہیں چلے گا۔ آئین ہمیں مساوات کا حق دیتا ہے تو پھر تعلیم میں یکسانیت کیوں نہیں۔ تعلیم میں یکسانیت نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں میں یکسانیت کا جذبہ پیدانہیں ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم اگر ایک خاص بندھن میں ہوتی ہے تو سماج اور ملک ترقی نہیں کرستکا۔ ملک اور سماج کی ترقی کے لئے تعلیم میں یکسانیت ضروری ہے ۔وزیر اعلی نے کہا کہ پہلی بار اسکول سمت کا انعقاد ہورہا ہے اور اس سے تعلیم میں یکسانیت کی پہلی ہوسکتی ہے ۔ پروگرام میں نائب وزیر اعلی دنیش شرما بھی موجود رہے ۔
