پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کیلئے اقلیتی طلبہ سے درخواستوں کی طلبی

   

حیدرآباد 25 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے سال 2025-26 کیلئے اہل اقلیتی طلبہ سے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کیلئے آن لائین درخواستیں طلب کی ہیں۔ مینارٹیز ویلفیر آفیسر حیدرآباد محمد الیاس احمد نے کہا کہ مسلم ، عیسائی ، سکھ ، بدھسٹ ، جین اور پارسی مذاہب سے تعلق رکھنے والے طلبہ فریش اور رینیول پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کیلئے آن لائین درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ امیدواروں سے کہا گیا کہ telanganaepass.cgg.gov.gov.in پردرخواستیں داخل کریں۔ کالج انتظامیہ کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ درخواستیں ویب سائیٹ پر داخل کریں۔ یکم جولائی سے ادخال کا آغاز ہوچکا ہے اور 30 ستمبر آخری تاریخ ہے۔ کالج کو تعلیمی سال 2023-24 اور 2024-25 کے زیر التواء درخواستیں ہارڈ کاپی کو 31 جولائی تک دفتر میناریٹی ویلفیر حیدرآباد میں داخل کریں۔1