پوسٹ میٹرک اسکالر شپ کے حصول کیلئے درخواست کے ادخال کی تاریخ میں توسیع

   


پدا پلی :ضلع میں تعلیمی سال 18-2017 تا سال 2020-2019 تک زیرالتواء پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کی منظوری کیلئے درخواست کی ہارڈ کاپی اور سال 21-2020 سے متعلقہ ایس سی، ایس ٹی ، بی سی ، اقلیتی طلبا ء و طالبات کے نئے اور تجدیدی ( فریش و رینول) اسکالرشپ اندرون 15 فروری داخل کرنے کی ضلع عہدیدار برائے ایس سی بہبود ایم۔ ناگیشور راؤ نے بروز چہارشنبہ بذریعہ صحافتی بیان اطلاع فراہم کی۔ ضلع کے سرکاری و خانگی کالجوں کے ذمہ داران کو سال 18-2017 تا 20-2019 تک زیرالتواء￿ پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کو لازمی طور پر اندرون 15 فروری ضلع عہدیدار برائے پچھڑے طبقات، پداپلی دفتر میں داخل کرنے کی ہدایت دی۔ انھوں نے کہا کہ مزید تاخیر پر درخواستوں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ نا اہل طلباء کی درخواستوں کو مسترد کرنے کیلئیکالج کے ذمہ داران لاگ آن میں ریجکشن آپشن فراہم کیا گیا ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ وقت مقررہ پردرخواستوں کا ادخال نہ کیا گیا تو متعلقہ کالج کے مالکین ذمہ دار ٹھرائے جائیں گے۔