پوسٹ کارڈ کی ڈیلیوری 100 سال بعد

   

واشنگٹن۔آج کے ٹیکنالوجی کے دور میں اگر یہ معلوم ہوجائے کہ ایک پوسٹ کارڈ 100 سال (ایک صدی) کے بعد ڈیلیوری کیا گیا ہے تو حیرت کے سمندر میں ڈوبنے والی بات ہے۔ مشی گن کی برٹنی کیچ نے جب اپنا میل باکس چیک کیا تو اس نے دیکھا کہ اس میں ایک پوسٹ کارڈ بھی موجود ہے جو 29 اکتوبر 1920ء کو تحریر کیا گیا تھا۔ برٹنی نے اپنا میل باکس معمول کے مطابق چیک کیا کیونکہ اس میں اکثر بلز وغیرہ آتے رہتے ہیں لیکن اس کی نظر ایک میلے اور بوسیدہ سے پوسٹ کارڈ پر پڑی تو حیرت زدہ رہ گئی۔ پوسٹ کارڈ پر امریکہ کے سابق صدر جارج واشنگٹن کی تصویر والا ڈاک کا ٹکٹ بھی موجود تھا۔