پولارڈ کو ہم روک نہیں پائے :فلیمنگ

   

چینائی ۔چنئائی سوپر کنگز کے ہیڈ کوچ اسٹیفن فلیمنگ نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم نے ناقابل یقین حد تک عمدہ کھیل کھیلا لیکن وہ کیرن پولارڈ کو روک نہیں سکے جن کی انفرادی اننگز نے ممبئی انڈین کو آئی پی ایل میں ایک اعلی اسکورنگ کے سنسنی خیز مقابلے میں شاندار کامیابی دلوائی ۔پولارڈ نے برق رفتار 34 گیندوں پر87 رنز کی سنسنی خیز اننگز میں آٹھ چھکے اور چار چوکے مارے جس کی مدد سے ممبئی انڈینز نے 219 رنز کے مشکل نشانہ حاصل کیا ۔چار وکٹوں کی شکست نے سی ایس کے کو پوائنٹس ٹیبل میں اول مقام سے محروم کردیا اور ساتھ ہی اس نے پانچ میچوں کی جیت کا سلسلہ بھی ختم کردیا لیکن فلیمنگ نے کہا کہ انہیں کوئی نفسیاتی دباؤ محسوس نہیں ہوتا ہے۔فلیمنگ نے میچ کے بعد کی پریس کانفرنس میں کہا ہم ناقابل یقین حد تک بہتر کھیلتے نظر آئے ہیں اور یہ پولارڈ کی غالبا بہترین اننگز تھی جو انہوں نے آئی پی ایل میں طویل عرصے بعد کھیلی ہے۔اگر آپ اس پر نگاہ ڈالیں تو وہ (پولارڈ) ہی سب سے بڑا فرق تھا۔ ہم نے پولارڈ کے علاوہ بہت ساری اچھی باتیں کیں لیکن ہم انہیں روک نہیں پائے ۔ فلیمنگ نے مزید کہا کہ ٹیم کے نقطہ نظر سے ہم نے اس مقابلے میں بہتر مظاہرہ کیا اور بیٹنگ یونٹ کی حیثیت سے 200 رنز کا ہندسہ عبور کیا اور کچھ وکٹیں حاصل کیں اور حریف پردباؤ ڈالا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کو ممبئی انڈینز کے خلاف ہونے والی شکست سے کوئی زیادہ متاثر ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور صرف یہ ایک مقابلے کا نتیجہ تھا ۔