پولنگ بوتھس میں خفیہ کیمرے نصب : پاکستانی اپوزیشن

   

اسلام آباد : پاکستان میں سینیٹ انتخابات کا جمعہ کے روز شوروغل کے درمیان آغاز ہوا جہاں اپوزیشن نے الزام عائد کیا کہ پولنگ بوتھس میں کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ یاد رہیکہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا کیلئے صدرنشین اور نائب صدرنشین کے عہدوں کیلئے انتخابات منعقد شدنی تھے، جو خفیہ رائے دہی کے ذریعہ ہونا ہیں۔ قبل ازیں ایوان بالا کیلئے 48 نومنتخبہ ارکان کی حلف برداری عمل میں آچکی ہے۔ پی پی پی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے اور پی ایم ایل (این) سینیٹر مصدق ملک نے پولنگ بوتھس کے اوپر جاسوس کیمرے نصب دیکھے۔ انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ جمہوریت کے ساتھ ایک مذاق ہے۔