نئی دہلی ۔ الیکشن کمیشن نے پولنگ ہونے والے حلقوں میں پولنگ کی تاریخ سے 72 گھنٹے پہلے سے بائیک ریلیوں پر پابندی عائد کردی ہے جو پولنگ کے دن بھی برقرار رہے گی ۔ کمیشن کا خیال تھا کہ غیر سماجی عناصر ووٹرس کو دھمکانے کیلئے بائیکس کا ہی استعمال کرتے ہیں۔ مغربی بنگال ‘ کیرالا ‘ ٹاملناڈو ‘ آسام اور پڈوچیری کے چیف الیکٹورل آفیسروں کے نام ایک ہدایت جاری کرتے ہوئے کمیشن نے واضح کیا کہ یہ بات اس کے علم میں لائی گئی ہے کہ کچھ مقامات پر غیر سماجی عناصر بائیکس کا استعمال کرتے ہوئے پولنگ کے دن اور اس سے قبل ووٹرس کو دھمکاتے ہیں۔ ان رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد کمیشن نے ان حلقوں میں 72 گھنٹے قبل سے اور پولنگ کے دن بھی بائیک ریلی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کمیشن نے تمام جماعتوں کو اس سے واقف کروانے کی ہدایت بھی دی ہے ۔