سدی پیٹ۔23 جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں بعض افراد کی جانب سے پولٹری فارمز اور کھاد کی دکانوں میں غیر قانونی طور پر یوریا ذخیرہ کرنے، کسانوں اور حکومت کو مشکلات میں ڈالنے کی کوششوں کی مصدقہ اطلاعات پر، ٹاسک فورس انسپکٹر رمیش، تھری ٹاؤن انسپکٹر اوپیندر، ون ٹاؤن انسپکٹر واسودیوراؤ، اربن زرعی افسر سری دھر کی قیادت میں مشترکہ طور پر ٹو ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع افضل ڈیری، پْٹنال مِل، کنکْم مِل اور کھاد کی مشتبہ دکانوں پر معائنہ کیا گیا۔اس موقع پر مذکورہ عہدیداروں نے کہا کہ یوریا کو چھپاکر رکھنے، بلیک مارکیٹ کرنے، فارم ہاؤسز میں غیر قانونی طور پر ذخیرہ کرنے یا کسانوں کو یوریا کی فراہمی میں مشکلات پیدا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کیے جائیں گے اور سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
کلکٹر نارائن پیٹ نے نئے کلکٹریٹ کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا
نارائن پیٹ ۔23جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر سکتا پٹنائک نے نئے کلکٹریٹ بلڈنگ کمپلیکس نارائن پیٹ کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا، جو کہ 2000 کروڑ روپے کے فنڈ سے تعمیری کام آخری مراحل میں کیا جا رہا ہے۔ آج نارائن پیٹ ضلع ہیڈکوارٹر کے قریب سنگارام ٹرن پائیک میں 55 ایکر رقبہ پر تعمیر کیا جارہا ہے ۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ اگر نظر ثانی شدہ تجاویز ہیں تو انہیں بھیج دیا جائے۔ R&B AE.وینکٹارامنا،اور ڈی ای کے علاوہ اس پروگرام میں سرتھ چندر ریڈی، اے ای ابھیلاش نے شرکت کی۔