پولیس اسٹیشن میںریلس بنانے پر ایک مقدمہ درج

   

حیدرآباد21ستمبر(یواین آئی) شہر کے نواحی علاقہ اپل پولیس اسٹیشن میں سوشیل میڈیا ریلس بنانے والے تین افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیاگیا۔ان ریلس کا معاملہ سامنے آنے پر کیس درج کیا گیا ۔ اصل ملزم بلویر سنگھ سمیت دیگر افراد نے بغیر اجازت یہ ریلس بنائیں اور پولیس افسران کے ساتھ مبینہ طور پر بدتمیزی کی۔ پولیس نے ان کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔