حیدرآباد 12 دسمبر (سیاست نیوز) پولیس اسٹیشن میں کانسٹیبل کی حالت نیند میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے کومرم بھیم آصف آباد ضلع کے کاوٹلہ پولیس اسٹیشن میں کل شب پیش آیاتاہم اس بات کی اطلاع جمعرات کی صبح ہوئی۔انسپکٹر سرینواس نے کہاکہ راتھوڑ منوج کمار کانسٹیبل،ضلع کے کیرا میری منڈل کا رہنے والا تھا۔وہ پولیس اسٹیشن میں آرام کررہا تھا کہ مردہ پایا گیا۔اس نے نائٹ ڈیوٹی کی تھی۔ہیڈ کانسٹیبل رمیش جو اس کانسٹیبل کے ساتھ تھا نے دیکھا کہ وہ صبح سات بجے نیند سے بیدار نہیں ہورہا ہے ۔ 2018میں اس کی تقرری پولیس میں ہوئی تھی۔اس کے پسماندگان میں اہلیہ شامل ہے ۔پولیس نے مشتبہ موت کا ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔