پولیس اسٹیشن پر حملہ معاملے میں بنگلور کے سات مقامات پر این ائی اے کے چھاپے

,

   

نئی دہلی۔ مذکورہ ادارہ قومی سلامتی (این ائی اے) نے ہفتہ کے روز ڈی ہالی اور کے جی ہالی پولیس اسٹیشن پر حملے کے معاملے میں کرناٹک کے ساتھ مقامات پر چھاپہ ماری کی ہے۔

این ائی اے کے ایک ترجمان نے کہاکہ بنگلور میں سات مقامات پر ایجنسی نے چھاپہ ماری کی ہے جو اس کیس میں چارج شیٹ میں شامل مفرور سات ملزمین کے مقامات ہیں۔

مذکورہ عہدیدار نے کہاکہ دوران مفرور ملزمین کے مقام سے تلاشی بھڑکاؤ دستاویزات اور الکٹرانک آلات ضبط کئے گئے ہیں۔

مذکورہ عہدیدار نے کہاکہ درحقیقت ڈی جے ہالی او رکے جی ہائی پولیس اسٹیشنوں میں بالترتیب دو مقدمات 11اگست2020کے روز پیش ائے واقعہ پردرج کئے گئے ہیں جب ہجوم نے ایک نومی نامی فرد کے پیغمبر اسلام ﷺ کے متعلق گستاخانہ فیس بک پوسٹ پر احتجاج کررہے تھے اور یہ احتجاج پرتشدد ہوگیا اور برہم ہجوم نے ان پولیس اسٹیشنوں کو نشانہ بنایاتھا۔

اس ہجوم نے پولیس جوانوں پر حملہ کیا‘ پولیس کی گاڑیاں جلائیں اوران دونوں پولیس اسٹیشن کے اطراف واکناف کی سرکاری اورخانگی جائیدادوں کو نقصان پہنچایاتھا۔

بعدازاں تحقیقات این ائی اے نے اپنے ذمہ لے لی اور اس سال 109اور138افراد کے خلاف 5فبروری کو ایک چارج شیٹ دائر بالترتیب ان دونوں کیس میں دائر کی تھی