پولیس اسٹیشن کے اندر ہنگامہ آرائی ‘ زنخوں کی ٹولی گرفتار

   


حیدرآباد ڈسمبر (سیاست نیوز) بنجارہ ہلز پولیس نے زنخوں کی ایک ٹولی کو گرفتار کرلیا جنہوں نے پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں ہنگامہ آرائی کرکے خودسوزی کی کوشش کی ۔ تفصیلات کے مطابق 25 ڈسمبر کی دوپہر زنخوں کا ایک گروپ اچانک پولیس اسٹیشن پہنچ کر ہنگامہ آرائی شروع کردیا اور ایک دوسرے کے خلاف الزامات عائد کرکے ساتھ لائے کیروسین چھڑک کر خودسوزی کی ناکام کوشش کی ۔ دو گروپوں کے درمیان پولیس اسٹیشن میں بحث و تکرار ہوگئی ۔ دو گروپس کی نشاندہی سونا گروپ اور مونالیسا گروپ کی حیثیت سے کی گئی۔ بنجارہ ہلز پولیس نے دونوں گروپس کے خلاف مقدمہ درج کیا اور اس واقعہ میں ملوث روجا ، واسو ، ہیما ، انشو ، نندو ، لکشمی ، ویشنوی ، جویا ، ریا اور سوندنا کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ سابق میں زنخوں کے گروپ نے جوبلی ہلز میں کریم اسٹون آئسکریم پارلر میں جبراً وصولی کی تھی۔ب