پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم ، ایک نکسلی ہلاک

   

سکما : چھتیس گڑھ کے سکما ضلع کے بھیجی تھانہ علاقے کے جنگل میں آج پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم میں ایک نکسلی مارا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تلاشی مہم کے دوران نگرم پانتابھیجی کے درمیان جنگلات میں سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان تصادم ہوا۔ انکاؤنٹر میں ڈی آر جی اور بستر فائٹرز کے جوانوں نے ایک نکسلی کو ہلاک کرنے میں کامیابی حاصل کی اور موقع سے ایک 12 بور رائفل، ایک عدد پستول اور دیگر نکسل مواد برآمد کیا گیا۔ مقتول نکسلی کی لاش کی شناخت کی جارہی ہے ۔