پولیس بھون پرمخالف شہریت قانون نعرے ، طلبہ گرفتار

   

وڈودرا،17دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)گجرات میں وڈودرا میں واقع ایم ایس یونیورسٹی کے فائن آرٹس کورس کے کم از کم سات طلبہ کے خلاف پولیس نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف شہر کے پولیس بھون سمیت دیگر مقامات پر حساس نعرے لکھنے اور تصویر وغیرہ بنانے کے پیش نظر معاملہ درج کرکے ان میں سے پانچ کو گرفتار کرلیاہے ۔پولیس نے آج بتایاکہ پکڑے گئے طلبہ میں سے ایک کیرالہ،ایک گروگرام،ایک پنے اور دو اندور کے رہنے والے ہیں۔ان میں سے تین سال سوم اور دو سال دوم کے طلبا ہیں۔دو دیگر مقامی طلبہ کی تلاش جاری ہے ۔پولیس نے بتایا کہ ان لوگوں نے پولیس بھون کے علاوہ ،کالا گھوڑا سرکل،فتح گنج پویلین وال اور ایک ہاسٹل کی دیوار سمیت دیگر مقامات پر متعلقہ قانون کے خلاف احتجاج کے طورپر حساس نعرے لکھے تھے۔