پولیس جائیدادوں پر تقررات کیلئے کٹ آف مارکس میں کمی

   


تازہ فیصلے سے تقریبا 2 لاکھ بی سی ، ایس سی ، ایس ٹی امیدواروں کو دوسرے ایونٹس میں حصہ لینے کا موقع
حیدرآباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ ( ٹی ایس ایل پی آر بی ) نے پولیس ملازمت کے لیے قسمت آزمانے والے امیدواروں کو خوش خبری دیتے ہوئے بتایا کہ ایس سی ۔ ایس ٹی اور بی سی امیدواروں کے کٹ آف مارکس کو مزید کم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ رول آف ریزرویشن کے تحت پلیمنری امتحان میں ان زمرے کے امیدواروں کے کٹ آف مارکس کم کرتے ہوئے صدر نشین ( ٹی ایس ایل پی آر بی ) وی وی سرینواس راؤ نے احکامات جاری کیا ہے ۔ جس کے مطابق او سی امیدوار اگر 30 فیصد نشانات حاصل کرتے ہیں وہ دوسرے امتحانات کے لیے اہل ہوں گے اور ساتھ ہی بی سی امیدوار 25 فیصد اور ایس سی و ایس ٹی امیدوار 20 فیصد نشانات حاصل کرتے ہیں وہ بھی دوسرے امتحانات میں شرکت کرنے کے اہل ہوں گے ۔ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ نے 554 ایس آئی اور 15,644 کانسٹبلس 63 ٹرانسپورٹ ، 614 اکسائز کانسٹبلس جائیدادوں کے لیے پریلمینری امتحانات کا انعقاد کیا ہے اور ساتھ ہی ان امتحانات کے لیے کٹ آف مارکس کے سلابس کا اعلان کرتے ہوئے 30 فیصد یعنی ( 200 مارکس میں 60 مارکس ) حاصل کرنے پر دوسرے امتحانات کے لیے اہل قرار دیا گیا تھا ۔ تاہم 2018 کے نوٹیفیکشن میں او سی طبقہ کے لیے 40 فیصد بی سی طبقہ کے لیے 35 فیصد اور ایس سی ایس ٹی طبقات کے لیے 30 فیصد مارکس کو کٹ آف قرار دیا گیا تھا ۔ اس مرتبہ سلاب سسٹم کی عمل آوری میں او سی اور بی سی طبقات کے امیدواروں کے لیے کٹ آف مارکس 30 فیصد تک گھٹانے پر ایس سی اور ایس ٹی طبقات کے امیدواروں نے ہائی کورٹ سے رجوع ہو کر ان کے کٹ آف مارکس کم کرنے اور پسماندہ طبقات کے امیدواروں سے انصاف کرنے کی اپیل کی تھی جس پر پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کے عہدیداروں نے ضمنی نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے ۔ اس تازہ فیصلے سے تقریبا 2 لاکھ بی سی ، ایس سی ، ایس ٹی امیدواروں کو دوسرے ایونٹس میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے ۔۔ ن