کولکاتا: بی جے پی نے کہا ہے کہ پارٹی کی طرف سے منگل کی شام گنگا کے مشرقی کنارے پر بابوگھاٹ میں منعقد ہونے والے ’گنگا آرتی‘کے پروگرام کو کولکاتا پولیس کی طرف سے اجازت نہ ملنے کے باوجود ملتوی نہیں کیا جائے گا۔ بی جے پی کی مغربی بنگال یونٹ کے صدر سکانت مجمدار نے منگل کو کہا کہ شام 4 بجے سے شام 7 بجے کے درمیان گنگا آرتی کا پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ خیال ر ہے کہ کولکتہ پولیس نے 09 جنوری کو بی جے پی کو لکھے ایک خط میں واضح طور پر کہا تھا کہ آئندہ گنگا ساگر میلے کیلئے یاتریوں کی بھیڑ کی وجہ سے اس طرح کی اجازت دینا ممکن نہیں ہے ۔ شہر میں جی -20 اجلاس پہلے ہی شروع ہو چکا ہے ۔پولیس نے کہا، “10 جنوری 2023 کو بھی بڑی تعداد میں تیرتھ یاتریوں کے جمع ہونے کی امید ہے ۔ آپ کی تقریب سے بھاری ٹریفک جام اور تیرتھ یاتریوں کی نقل و حرکت میں مشکلات پیدا ہوں گی۔ اس کے علاوہ کولکتہ میں 09 سے 11 جنوری تک جی 20 سربراہی کانفرنس کا آغاز ہو چکا ہے ۔ اس کے علاوہ پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد معمول کی دیگر ڈیوٹیوں میں مصروف رہے گی۔