پولیس مجھے جان سے مارنے کی کوشش کر رہی ہے

   

ریونت ریڈی کے بھائی کا پولیس پر الزام ، کاماریڈی چھوڑنے کی ہدایت پر برہمی

کاماریڈی ـ:29؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انتخابی مہم کے اختتام کے بعد باہر سے آنے والے افراد کو ہیڈ کوارٹر چھوڑ نے کی پولیس کی جانب سے ہدایت دیتے ہوئے پردیش کانگریس کے صدر یونت ریڈی کے بھائی کو کاماریڈی چھوڑ کر چلے جانے کی پولیس کی ہدایت پر ریونت ریڈی کے بھائی نے پولیس پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ میں امیدوار کا الیکشن ایجنٹ ہوں کسی بھی صورت میں مجھے باہر نہیں کیا جاسکتا جس کے باعث پولیس اور ریونت ریڈی کے بھائی میں زبردست بحث و تکرار ہوگئی ۔ اس موقع پر کنڈل ریڈی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کی گاڑیاں ان کے مکان کے اطراف و اکناف گشت کررہی ہے اور انہیں جان سے مارنے کی کوشش کی جارہی ہے ان کے ڈرائیور اور سکریٹری ان کے پی اے کو چلے جانے کی پولیس کی جانب سے ہدایت دی گئی تاکہ انہیں تنہا کیا جاسکے اور اس کے بعد انہیں جان سے مارنے کی کوشش کی جارہی ہے ریونت ریڈی کے بھائی کنڈل ریڈی نے صحافیوں کو یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ کانگریس پارٹی کاماریڈی میں مستحکم ہے ۔جس کی وجہ سے بی آرایس پارٹی خوف زدہ ہوگئی اور اس طرح کے حرکتیں کررہی ہے ۔جبکہ بی آرایس پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق مئیر حیدرآباد بنتو رام موہن اور ایم ایل سی سبھاش ریڈی اور سدی پیٹ سرینواس دیگر افراد یہاں پر مقیم ہے ۔بی آرایس کے ورکنگ صدر کے ٹی راما رائو رات 11 بجے تک یہاں آکر منصوبہ بندی کررہے ہیں پولیس انہیں نہیں روک رہی ہے ۔ کاماریڈی کانگریس کے صدر اور دیگر کارکن میری حفاظت کررہے ہیں اور کانگریس پارٹی کے کارکنوں کے تعاون پر انہوں نے ان سے اظہار تشکر بھی کیا ۔