٭ نوی ممبئی پولیس نے اختراعی اقدام میں اپنی چند ویانوں کو موبائیل سنیٹائزیشن یونٹس میں تبدیل کردیا ہے جو اس کے پرسونل کیلئے کام آئیں گے۔ پولیس فورس غذا، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کی تقسیم میں حکام کی مدد بھی کررہی ہے۔ اس دوران نوی ممبئی پولیس کمشنر نے احکام جاری کئے کہ ان تمام پولیس پرسونل کا ابتدائی طبی معائنہ کیا جائے جو بعض چیک پوسٹ پر تعینات ہیں۔ ان مقامات سے متاثرہ افراد کو لے جانے والی گاڑیاں جاتی ہیں۔