پولیس ٹریننگ اکیڈیمی کچرے دان میں تبدیل: ڈائرکٹر وی کے سنگھ

   

حیدرآباد 3 اکٹوبر (سیاست نیوز) پولیس اکیڈیمی کے ڈائرکٹر وی کے سنگھ نے سنسنی خیز ریمارکس کرتے ہوئے کہاکہ پولیس ٹریننگ اکیڈیمی کچرے دان میں تبدیل ہوگئی ہے۔ سماجی کارکنوں کی طرح کام کرنے کے بجائے پولیس دولت مندوں اور اہل اقتدار کے ساتھ دوستانہ سلوک اختیار کئے ہوئے ہے۔