27 اکٹوبر تا 10 نومبر آن لائن میں درخواستیں داخل کرنے کی سہولت
حیدرآباد ۔ 22 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : پولیس رکروٹمنٹ بورڈ نے پولیس کانسٹبلس اور ایس آئی پریلمنری امتحان میں کوالیفائی امیدواروں کو مشورہ دیا کہ وہ پارٹ II ( فائنل ) ایونٹس میں شرکت کیلئے بورڈ ویب سائیٹ پر 27 اکٹوبر تا 10 نومبر تک آن لائن میں درخواستیں داخل کریں ۔ پولیس رکروٹمنٹ بورڈ نے امیدواروں کو اپنے اسنادات اسکان کر کے تیار رکھ لینے کا مشورہ دیا ۔ تقریبا 2.69 لاکھ امیدوار ان 15 دن کے دوران پارٹ II کیلئے درخواستیں داخل کرنے کی امید ہے ۔ اوسطاً روزانہ 18 ہزار امیدواروں کی درخواستیں داخل ہونے کا امکان ہے ۔ لہذا اس کیلئے تمام احتیاطی اقدامات کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ صدر نشین بورڈ نے پریلمنری امتحان میں کوالیفائی امیدواروں کو مشورہ دیا کہ وہ آن لائن میں درخواستیں داخل کرنے کے دوران خود بھی خصوصی دلچسپی لیں ۔ آپریٹر یا نیٹ سنٹر کے نگران پر مکمل انحصار نہ کریں ۔ اگر چوکسی اختیار نہیں کی گئی تو جو بھی غلطیاں ہوں گی ۔ اس کو درست کرنے میں کافی مشکلات پیش آسکتی ہیں ۔ 10 نومبر کو رات 10 بجے کے بعد کسی بھی درخواست کو قبول نہیں کیا جائے گا ۔ پارٹ II کے لیے داخل کی جانے والی درخواستیں پوری طرح درست ہونے پر ہی امیدواروں کو فزیکل ٹسٹ کے لیے منظوری دی جائے گی ۔ فزیکل ٹسٹ کے لیے تاریخ ، وقت اور مقام کے بارے میں بذریعہ مکتوب اطلاع دی جائے گی ۔۔ ن