پولیس پر عوام کا یقین اور بھروسہ قائم رکھنا اولین ترجیح : ڈی جی پی

   

ڈائیل 100 اور 11 پر ویڈیو کانفرنس ۔ پولیس سربراہ کا ما تحت حکام سے خطاب

حیدرآباد /26 جولائی ( سیاست نیوز ) ) پولیس کی کارکردگی اطمینان بخش اور اور عوام میں اعتماد کو بحال کرنے کے مترادف ہونی چاہئے ۔ عوامی مسائل اور شکایتوں پر فوری حرکت میں آتے ہوئے پولیس پر عوام کے یقین اور بھروسہ کو قائم رکھنا اولین ترجیحات میں شامل رہے گا ۔ ان خیالات کا اظہار ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ ڈاکٹر جتیندر نے کیا ۔ انہوں نے آج یہاں پولیس ہیڈکوارٹر میں ڈائیل 100 اور 112 پر ایک ویڈیو کانفرنس سے مخاطب کیا ۔ ریاست کے تمام ضلع سپرنٹنڈنٹس ‘ کمشنران پولیس اور اسٹیشن ہاوز آفیسرس سے انہوں نے بذریعہ ویڈیو کانفرنس مخاطب کیا ۔ ڈائیل 100 اور 112 پر کام کے طریقہ کار کا جائزہ لیا ۔ پولیس کی خدمات میں مزید تیزی لاتے ہوئے عوام کے اور بھروسہ کو قائم رکھنے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی خدمات اطمینان بخش اور عوام میں اعتماد کو بحال کرنے کیلئے ہونی چاہئے ۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس نے کہا کہ پولیس کی ہیلپ لائین عوام کیلئے مددگار ثابت ہونی چاہئے ۔ عوام بھروسہ اور جس یقین سے ہیلپ لائن کا استعمال کرتے ہیں اس کو برقرار رکھنا پولیس کی ذمہ داری ہونی چاہئے ۔ انہوں نے ہیلپ لائن پر توجہ مرکوز کرکے بر وقت خدمات فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ ویڈیو کانفرنس میں اڈیشنل ڈی جی لا اینڈ آرڈر مہیش بھگوت وی وی سرینواس راؤ و دیگر موجود تھے ۔ ع