پولیس کا جھانسہ، خاتون اور اس کے بھائی کو دھوکہ دینے پر دو افراد گرفتار

   

حیدرآباد: ملازمت کا جھانسہ دے کر خاتون اور اس کے بھائی کو لوٹنے والے دو افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ رچہ کنڈہ سائبر کرائم پو لیس نے خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے 25 گری بابو اور 29 سالہ نریش کمار کو گرفتار کرلیا ۔ نریش کمار فلم جیا ممبر میں آفس بوائے کا کام کرتا ہے ۔ اس نے شکایت گزار خاتون جس سے اس کی جان پہچان تھی ، پہلے اس خاتون کو دلہنوں کے میک اپ کے آرڈرس دلائے اور اپنے بہترین تعلقات کا یقین دلایا۔ شکایت گزار خاتون اس کے بھائی کے لئے روزگار کی تلاش تھی، جس نے نریش کمار سے اس کا ذکر کیا ۔ جس کے بعد نریش نے گری بابو کے ساتھ مل کر خاتون کو یقین دلایا کہ ریلوے ڈپارٹمنٹ میں اس کے بہترین اثر و رسوخ ہیں اور اس کے بعد وقفہ وقفہ سے ان دنوں شکایت گزار خاتون سے مختلف مراحل میں 25 لاکھ روپئے حاصل کرلئے اور خاتون کی رقم سے لگثری اسٹائل میں زندگی بسر کرنے لگے۔ ملازمت اور دی گئی رقم دنوں حاصل نہ ہونے پر خاتون نے جو جلیل گوڑہ علاقہ کی ساکن ہے پولیس میں شکایت درج کروائی پولیس نے تحقیقات کے بعد ان دنوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 4 لاکھ روپئے ضبط کرلئے ۔