سری نگر :جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک آپریشن کے دوران جیش محمد نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ دو جنگجوؤں کو گرفتار کر کے ان کی تحویل سے اسلحہ و بھاری نقدی رقم برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کپوارہ پولیس کو ایک اطلاع موصول ہوئی کہ سوپور علاقے سے تعلق رکھنے والے جیش محمد کے دو جنگجو غالباً کپوارہ پہنچ رہے ہیں جہاں وہ نوجوانوں کو جنگجوؤں کی صفوں میں شامل کرنے والے ہیں۔