حیدرآباد ۔3 ۔ نومبر (سیاست نیوز) ریجنل پاسپورٹ آفیسر ڈی بالیا کے مطابق پولیس کلیئرنس سرٹیفکٹ کے لئے درخواست گزاروں کو اپائنمنٹ کے طویل انتظار سے بچانے حیدرآباد میں امیر پیٹ ، بیگم پیٹ اور ٹولی چوکی پاسپورٹ سیوا کیندر کو 5 نومبر ہفتہ کو کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس کے علاوہ کریم نگر و نظام آباد میں واقع پاسپورٹ سیوا کیندر بھی ہفتہ کو کام کریں گے تاکہ پولیس کلیئرنس کی یکسوئی کی جاسکے۔ درخواست گزاروں کو مشورہ دیا گیا کہ ویب سائیٹ www.passportindia.gov.in پر اپائنمنٹ کی بکنگ کریں یا mpassportseva ایپ کے ذریعہ اپائنمنٹ کی درخواست دیں۔ جہاں سلاٹ بک کیا گیا امیدواروں کو وہیں سے رجوع ہونا چاہئے ۔ پولیس کلیئرنس سرٹیفکٹس کے درخواست گزاروں کو اطلاع دی گئی کہ ان کیلئے پہلے سے اپائنٹمنٹ ضروری ہوگا اور اس سرویس کیلئے فوری کوئی درخواست قبول نہیں کی جائیگی ۔ درخواست گزاروں کو اپائنمٹنٹ شیڈول کا پرنٹ آؤٹ، اوریجنل پاسپورٹ و اوریجنل ڈاکیومنٹس ساتھ رکھنے ہوں گے ۔ ریجنل پاسپورٹ آفیسر نے درخواست گزاروں کو مشورہ دیا کہ وہ بروکرس اور درمیانی افراد سے رجوع نہ ہوں۔ ر