پولیس کمشنر کارتیکیا کی جانب سے ٹریفک پولیس اسٹیشن کی تنقیح

   

نظام آباد :26؍ جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے آج نظام آباد ٹرافک پولیس کا اچانک معائنہ کیا واضح رہے کہ ڈی جی پی مسٹر مہیندرریڈی نے پولیس اسٹیشنوں کا اچانک دورہ کرنے کی ہدایت دی تھی اس ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے ضلع کے مختلف پولیس اسٹیشنوں کا اچانک معائنہ کررہے ہیں آج نظام آباد ٹرافک پولیس اسٹیشن کا معائنہ کیا مسٹر کارتیکیا پولیس اسٹیشن پہنچنے پر ٹرافک اے سی پی پربھاکررائو ، ٹرافک سی آئی ناگیشور رائو نے ان کا خیر مقدم کیا اور سلامی لی ۔ مسٹر کارتیکیا نے پولیس اسٹیشن کا تفصیلی طور پر معائنہ کرتے ہوئے اسٹیشن کے علاقہ کی صفائی اورطلائی گردی کرنے والے ملازمین ، بلوکورٹ ملازمین ، ڈرنگ اینڈ ڈرائیور، سٹ آپریٹنگ ، ڈیوٹی روسٹر، آرڈر بک ، سگنل پوائنٹ بک ، ای چالان کے استعمال کے عمل ، ہینڈ کیمرہ کے استعمال ، کوڈ ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہر ماہ رجسٹر کرنے والے کرائم کا بھی جائزہ لیا اور پولیس اسٹیشن کی ضروریات کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔ اس موقع پر مسٹر کارتیکیا نے امن و ضبط کی برقراری اور ٹرافک نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر ڈی سی پی لا اینڈ آرڈر سری دھر ریڈی ، ٹرافک اے سی پی پربھاکر رائو بھی موجود تھے ۔