پولیس کو شدت سے مطلوب روڈی شیٹر گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /13 جون (سیاست نیوز) ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے ایک خطرناک مجرم کو گرفتار کرلیا جو پولیس کو انتہائی مطلوب تھا ۔ روڈی شیٹر محمد چاند عرف بلڈر چاند کو ٹاسک فورس نے خفیہ اطلاع ملنے پر اسے گرفتار کرلیا ۔ بدنام زمانہ روڈی شیٹر پولیس کو گزشتہ چار سال سے پولیس کو انتہائی مطلوب تھا اور وہ گرفتاری سے بچ رہا تھا ۔ چاند بلڈر جملہ 33 سنگین مقدمات بشمول قتل ، اغواء ، اقدام قتل ، جبراً وصولی اور دیگر مقدمات میں ملوث ہے اور اس نے علاقہ منگل ہاٹ ، آصف نگر ، حبیب نگر ، ٹپہ چبوترہ ، چادر گھاٹ اور نامپلی میں سنگین وارداتیں انجام دی ہیں۔ مذکورہ روڈی شیٹر شکیل پہلوان کے خیز قتل کیس میں بھی ملوث رہا ہے۔