پولیس کی بچہ مزدوری کیخلاف کارروائی پر تنقید

   

حیدرآباد ۔ 23 اکٹوبر (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ میں بچہ مزدوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ساوتھ زون ٹاسک فورس نے 10 بچوں کو بچہ مزدوری سے آزاد کروایا۔ آئے دن پیش آرہی قتل کی وارداتوں سے بے چینی و تشویش کا شکار پرانے شہر کی عوام نے ساؤتھ زون ٹاسک فورس کی اس کارروائی پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ قتل کی وارداتوں کو روکنے کے بجائے بچہ مزدوری کے خلاف کارروائی پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ساؤتھ زون ٹاسک فورس ٹیم نے رین بازار کے علاقہ حسینی باغ میں چوڑی سازی کے کارخانہ پر دھاوا کیا۔ آزاد بچوں کا تعلق ریاست بہار سے بتایا گیا ہے۔ اورنگ زیب نامی بہار سے تعلق رکھنے والے شخص کا یہ کارخانہ بتایا گیا ہے۔ پولیس نے بچوں کو چائلڈ ویلفیر عہدیداروں کے حوالے کردیا۔ ع