ورنگل : ورنگل پولیس کمشنریٹ حدود کے پولیس اسٹیشنس میں مختلف وجوہات کے سبب طویل عرصہ سے موجود ناکارہ444گاڑیوں کے علاوہ استعمال میں آنے والے 29گاڑیوں کی کمشنریٹ پولیس نے مڑی کنڈہ پولیس ٹریننگ سنٹر میں پولیس کمشنر ڈاکٹر ترون جوشی کی نگرانی میں نیلامی پروگرام منعقد کیا ۔ ان گاڑیوں کی نیلامی سے جملہ 20لاکھ 70ہزار روپئے موصول ہوئے ۔ اس موقع پر پولیس کمشنرنے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان گاڑیوں کی نیلامی کے لئے تقریبا 6ماہ محنت کرنا پڑا ۔اس ضمن میں آٹونگر ورنگل سے تعلق رکھنے والے مشہور ڈسپوزل تاجر محمد عبدالکلیم خان نے پہلی مرتبہ محکمہ پولیس کی جانب سے ایکشن سیل کے انعقاد پرتاجروں کی جانب سے پولیس کمشنر ڈاکٹر ترون جوشی اور اڈیشنل ڈی سی پی ٹاسک فورس ویبھئو گائیکواڈ کو بوکے پیش کرکے مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پرلا اینڈ آرڈر ڈی سی پی سائی چیتنیہ ،پولیس ٹریننگ پرنسپل مرلی دھر اور دیگر موجود تھے ۔