پولیس کی رکاوٹ توڑ کر این ایس یو آئی کارکن راج بھون تک پہونچے

   

حیدرآباد 16 جون (سیاست نیوز) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی کانگریس قائدین کے خلاف کارروائیوں کی مخالفت میں کانگریس کے چلو راج بھون احتجاج کے سلسلہ میں پولیس نے غیرمعمولی سکیورٹی انتظامات کئے تھے۔ راج بھون کے روبرو زائد دستوں کو تعینات کیا گیا اور سڑک کے دونوں جانب رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کا رُخ موڑ دیا گیا۔ راج بھون کی گیٹ کے پاس بیریکیٹ نصب کرکے پولیس تعینات کردی گئی۔ صبح کی ابتدائی ساعتوں میں این ایس یو آئی صدر بی وینکٹ کی قیادت میں کارکن اچانک راج بھون کے روبرو پہونچے اور بیریکیٹ کو ہٹاکر گیٹ تک پہونچ گئے۔ اُنھوں نے گیٹ کے پاس مرکزی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔ یہ دھرنا اُس وقت ہوا جب پولیس احتجاج سے نمٹنے ذہنی طور پر تیار نہیں تھی۔ صبح 5.30 بجے این ایس یو آئی کارکن پہونچ گئے اور پولیس اُنھیں روکنے میں ناکام رہی۔ زائد دستوں کو طلب کرکے کارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔ ر