پولیس کی ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کے دوران ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا سعاد کوارئنٹائن میں ہیں

,

   

نئی دہلی۔ تبلیغی جماعت کے صدر مولانا سعاد کی جب پولیس تلاش کررہی ہے‘ ان کے قریبی ذرائع نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ وہ نامعلوم مقام پر کوارئنٹائن میں ہیں۔

مذکورہ دہلی پولیس کرائم برانچ قومی راجدھانی کے علاوہ اترپردیش میں بھی کئی مقامات پر چھاپہ ماری کی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کرائم برانچ کی ٹیموں نے اترپردیش کے مظفر نگر اور شاملی میں مقامی پولیس کی مدد سے چھاپہ ماری کی۔

اب تک دہلی کے تین مکانات جو ذاکر نگر اور نظام الدین میں ہیں پر بھی چھاپہ ماری کی ہے۔ مبینہ طور پر لاک ڈاؤن کے دوران دہلی کی مسجد میں 2000لوگوں کو پناہ دینے کا مولانا سعاد پر الزام لگایاجارہا ہے۔

مولانا سعاد کے دنیا کی 200ممالک میں ایک سو کروڑ فالور ہیں اور تبلیغی جماعت کا عالمی مرکز نظام الدین میں پچھلے سو سالوں سے کام کررہا ہے۔

مولانا سعاد کا تعلق کھانڈھلا سے ہے‘ جو مغربی اترپردیش کے ضلع شاملی کے قریب دہلی سے 80کیلومیٹر کے فاصلے پر ہے