پولیس کی گاڑی استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : سوشیل میڈیا پر وائرل ویڈیو جس میں چند افراد کی جانب سے پولیس کی گاڑی کا استعمال کررہے ہیں پر ناگر کرنول انسپکٹر نے اپنے سینئیر عہدیداروں سے شکایت کی کہ پولیس کی گاڑی کا غیر قانونی طور پر استعمال کیا گیا ہے اور یہ گاڑی ضلع کی ہے ۔ نامعلوم نوجوانوں نے پولیس کی گاڑی کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو نکالا اور سوشیل میڈیا پر پوسٹ کردیا ۔ یہ منظر امر آباد علاقہ کا ہے جہاں سے یہ ویڈیو فلمایا گیا ۔ ذرائع سے پتہ چلا کہ یہ گاڑی ایک سب انسپکٹر کے حوالہ کی گئی تھی ۔ اس گاڑی میں اس کے افراد خاندان نے استعمال کی اور اس گاڑی میں بیٹھے اور استعمال کر کے نیچے اترنے کے مناظر ریکارڈ کئے گئے ۔ اس معاملہ میں پولیس کے سینئیر افسران نے گاری کا استعمال کرنے والے اور سب انسپکٹر کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی ۔۔ ش