پولیس کے دوستانہ تعلقات اور شفاف کارکردگی کے ثمرآور نتائج

   

Ferty9 Clinic

ضلع سرسلہ میں گزشتہ سال کی بہ نسبت 553 جرائم کے کیسیس میں کمی، ضلع ایس پی راہول ہیگڈے کی پریس کانفرنس

گمبھی راو پیٹ : پولیس کے دوستانہ تعلقات اور شفاف کارکردگی کے ثمرآور نتائج سامنے آئے اور جرائم کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ، راجننہ سرسلہ ضلع ایس پی بی کے راہول ہیگڈے نے ضلع بھر میں سال2021 کے دوران پولیس کی جانب سے انجام دی گئی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔ ایس پی راہول ہیگڈے آج میڈیا کے نمائندوں کو مخاطب کررہے تھے ، انھوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی بہ نسبت اس سال پولیس کی جانب سے عوام میں دوستانہ تعلقات،پولیس کی شفاف کارکردگی کی وجہ جرائم ودیگر واقعات میں کمی دیکھی گئی ۔ضلع ایس پی نے کہا کہ گزشتہ سال 2020 ء میں جرائم کے2737 کیسیس درج کیے گئے تھے لیکن اس سال صرف 2184 کیسیس ریکارڈ ہوئے، اسطرح 553 کیسوں کی کمی ہوئی۔ضلع ایس پی نے کہا کہ ضلع بھر میں 2021 ء کے دوران12قتل ہوئے، دن کے وقت گھر میں ہونے والی چوریوں کے واقعات41، قتل کی کوشش کے31 واقعات پیش آئے۔ سرسلہ ضلع بھر میں دھوکہ دہی کے 162 مقدمات درج کیے ہیں، جبکہ اغوا کے 24 مقدمات درج کیے گئے، ضلع ایس پی نے کہا کہ قتل کے واقعات میں قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پولیس بہت چالاکی سے کام لیا،،ضلع ایس پی نے بتلایا کہ 2021 ’ کے دوران سرسلہ ضلع کے مختلف مقامات پر 79 سڑک حادثات بھی پیش آئے۔ 2020 ء کے دوران ضلع میں79 چوریاں ہوئی تھیں جبکہ اس سال 76 چوری کے واقعات رونما ہوے جس کے تحت سارقوں کی نشاندہی کے بعد ان سے 44.95% پراپرٹی برآمد کر لی گئی۔ اسطرح ان سارقوں کے یہاں سے 39,73,164 روپے اور 40 گاڑیاں برآمد کی گئیں، POCSO ایکٹ کے تحت 38 مقدمات درج کیے گئے، گھریلو تشدد کے 167 کیس درج ہوئے، 2021 میں خواتین کو ہراساں کرنے کے 84 مقدمات درج ہوئے،جہیز سے ہونے والی اموات کے حوالے سے 4 مقدمات درج کیے گئے، خودکشی کے 210 کیس درج ہوئے،سائبر کرائم کے تحت 15 مقدمات درج ہوئے،غیر قانونی ریت منتقل کرنے کے 535کیس درج ہوئے اور 535 گاڑیوں پر ریت کے منتقلی کے مقدمات درج کیے گئے۔ ضلع ایس پی نے کہا کہ ڈی ایکٹ کے تحت ضلع کے چندرتی پولیس اسٹیشن کے حدود میں جعلی بیجوں کی اسمگلنگ کے الزام میں دو (2) افراد کے خلاف پی ڈی ایکٹ درج کیا گیا ہے۔ ضلع ایس پی نے سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوے کہا کہ منشیات کے تحت گانجہ کی اسمگلنگ کے 21 مقدمات درج کیے ہیں، 50,692 کلو گرام گانجہضبط کیا ہے اور 52 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ضلع میں گٹکا کے 69 کیسز میں سے 11,91,298 روپئے ضبط کیے گئے۔ جعلی بیجوں کی فروخت کے معاملے میں ہم نے ضلع میں جعلی بیج اسمگل کرنے کے الزام میں 9 افراد کو گرفتار کرکے 4 مقدمات درج کیے ہیں۔ رؤڈی شیٹس کے خلاف 26 نئی رئوڈی شیٹس کھولی گئی ہیں جو اکثر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہوتے ہیں۔ ضلع میں کل 152 رؤڈی شیٹس کھولی ہیں۔ آپریشن مسکان اور آپریشن سمائل کے تحت اس آپریشن کے ایک حصے کے طور پر79 چائلڈ مزدوروں کی نشاندہی کی، ان کے والدین کو مشورہ دیا اور 79 بچوں کو اُن کے والدین کے حوالے کیا۔ کرکٹ سٹے بازی کے تحت سرسلہ ضلع بھر میں سال 2021 ء میں کرکٹ پر سٹہ لگانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے 10 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گلف چیٹنگ کیسزکرنے والے ان لوگوں کے خلاف چار مقدمات درج کیے ہیں ۔جنہوں نے گلف بھیجنے کا دھوکہ دیا۔ 40 زیر التواء غیر ضمانتی وارنٹ پر عمل درآمد کیا ہے۔ قتل کیس میں دو کو عمر قید کی سزا، ضلعی عدالت نے 2021 میں قتل کے مقدمے میں دو کو عمر قید کی سزا سنائی اور ہر ایک کو 2000 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ لوک عدالت میں 953 مقدمات کا فیصلہ ہوا۔ بعد ازاں ایس پی نے عوام کو نئے سال کی مبار باد دی۔