حیدرآباد: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک کے بیشتر علاقوں میں زبردست احتجاج ہورہا ہے۔ اسی احتجاج کے سلسلہ میں جب جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ نے احتجاج کیا تو دہلی پولیس نے ان پر ظلم و تشدد کی انتہائی کردی۔ جامعہ کے طلباء و طالبات کے کیمپس میں پولیس نے گھس کے طلبہ کی پٹائی کی اور آنسو گیس چھوڑے۔جامعہ کی مسجد میں گھس پولیس طلبہ پر لاٹھی چارج کیا۔
اسی پولیس کے ظلم و تشدد کے درمیان جامعہ ملیہ اسلامیہ نے انسانی ہمدردی اور جامعہ کی تہذیب کو دنیا کے سامنے لاتے ہوئے زخموں سے چور ایک پولیس عہدیدارہ کو جامعہ کے طلبہ نے فوری اسے اسپتال پہنچایا۔ سوشل میڈیاپریہ ویڈیو وائرل ہورہا ہے اور لوگ جامعہ کے طلبہ کی ستائش کررہے ہیں۔