پولیس یادگاری دن :کے سی آر کا شہیدوں کو خراج عقیدت

   

حیدرآباد 21 اکتوبر (یو این آئی) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے پولیس کے یادگاری دن پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی قربانیوں کو یاد کیا۔مسٹرراؤ نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ، جرائم کی روک تھام اور امن و امان کو برقرار رکھنے والے پولیس اہلکاروں کی قربانی مثالی ہے ۔ ایک سرکاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اپنے فرض کی ادائیگی میں جان دینے تیار پولیس اہلکاروں کی قربانی ملک کے دفاع کیلئے سرگرم فوجیوں کی قربانی کے مترادف ہے ۔مسٹرراؤ نے کہا کہ اپنے خاندان سے دور سماج کی بہتری کیلئے انتھک محنت کرنے والی پولیس کی خدمات انمول ہیں۔ تلنگانہ کو پرامن ریاست کے طور آگے بڑھانے میں پولس کا رول بڑا ہے اور پولس اہلکار پرامن ماحول میں تلنگانہ کی ترقی میں اہم رول ادا کررہے ہیں۔