پولینڈ کا منفرد گاؤں جہاں تمام مکانات ایک ہی سڑک پر واقع

   

وارسا : مشرقی یورپی ملک پولینڈ کا ایک نہایت ہی دلکش اور قابل دید گاؤں ایسا ہے جہاں تمام گھر ایک ہی اسٹریٹ پر واقع ہیں۔ سولوزسوا نامی یہ گاؤں پولینڈ کے علاقہ کراکو سے 30 کلومیٹر سے کچھ کم شمال مغرب میں واقع ہے اور اسے لٹل ٹسکانی بھی کہتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کی ترتیب اور وضع قطع غیر عمومی ہے۔ گو کہ یہ گاؤں کئی سالوں سے آباد ہے لیکن حال ہی میں اس نے بین الاقوامی توجہ اس وقت حاصل کی جب سوشل میڈیا پر یہاں کی برڈز آئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں۔ دنیا بھر میں رہنے والے لاکھوں لوگوں کی دلچسپی کا سبب اس دیہات میں آباد گھروں کی غیر معمولی ترتیب ہے جہاں ہزاروں مکانات ایک سنگل اسٹریٹ پر واقع ہے۔
نہایت خوبصورتی سے ترتیب دیے گئے اور کثیر رنگوں پر مبنی زرعی اراضی و کھیت لوگوں کی نظروں کو سحر زدہ کردیتی ہیں۔