پولینڈ کی بیلاروس سرحد پر اضافی فوج کی تعیناتی

   

وارسا : پولینڈ ، بیلاروس سرحد پر فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرے گا اور علاقے میں محارب ہیلی کاپٹروں سمیت اضافی فورس کی تعیناتی کرے گا۔پولینڈ وزارت دفاع نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ اعلیٰ سطحی فوجی حکام نے سرحدی ہمسائے ‘بیلاروس’ کے موضوع پر اجلاس کیا ہے۔بیان میں کل سرحد کے قریب بیلاروس کے 2 ہیلی کاپٹروں کی طرف سے پولینڈ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا ذکر کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ” بیلا روس نے قبل ازیں پولینڈ کو تربیتی پروازوں کے بارے میں مطلع کیا تھا لیکن فضائی حدود کی خلاف ورزی ‘بیالوویزا ‘کے علاقے میں اور راڈار کی پکڑ سے باہر رہنے کی حد تک نیچے ارتفاع پر کی گئی ہے”۔بیان میں کہا گیا ہے کہ “نیٹو کو واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ہمارے وزیر دفاع ‘ماریسز بلاسزاک’ نے سرحد پر فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے اور علاقے میں محارب ہیلی کاپٹروں سمیت اضافی فورسزمتعین کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں”۔
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو تسلیم کرلیا جانا چاہیئے : سیمی ولسن
لندن : شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو تسلیم کرنے کیلئے برطانیہ کی طرف سے اہم تعاون حاصل ہوا۔برطانوی ممبر پارلیمنٹ نائب سیمی ولسن نے اس بات پر زور دیا کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو دنیا بھر کی طرف سے تسلیم کیا جانا چاہیے۔ بیلفاسٹ معاہدہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، جسے “گڈ فرائیڈے ایگریمنٹ” بھی کہا جاتا ہے، شمالی آئرلینڈ کے امن عمل کے دوران دستخط کیے گئے۔