پداپلی۔ضلع انچارج کلکٹر پداپلی بھارتی ہولیکیری نے کہا کہ ہمارے بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے اور پولیو سے پاک معاشرے کی تعمیر کے لئے ہمیں لازمی طور پر اپنے بچوں کو پولیو خوراک پلانی چاہئیے. پولیو خوراک اور کووڈ ویکسن کی فراہمی سے متعلقہ امور پر کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں ضلع انچارج کلکٹر نے ٹاسک فورس کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا.اس موقع پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ پولیو سے پاک معاشرے کی تعمیر ہم سب کی ذمہ داری ہے. سال 2014 میں ہندوستان پولیوسے پاک ملک ہونے کے باوجود بچوں کے روشن مستقبل کے لئے والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں. انہوں نے کہا کہ 17 جنوری, 2021 تا 19 جنوری 2021 ضلع بھر میں پولیو خوراک پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا. اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے عہدیداروں کا تعاون ناگزیر ہے. پولیو اور اس کے اثرات سے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے آگاہی پروگراموں کا انعقاد عمل میں لانے, گھر گھر جاکر 5-0 سال کے بچوں کو لازمی طور پر پولیو کے قطرے پلانے کی عہدیداروں کو ہدایت دی. بس اسٹیشنوں، ریلوے اسٹیشنوں میں اشتہارات جاری کرنے، مائننگ عہدیداروں کو کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے بچوں تک پولیو خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ ضلع کلکٹر نے عہدید ار و ں سے کہا کہ یہ بچوں کے مستقبل کا سوال ہے لہذا کسی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی۔۔ مجالس مقامی ایڈیشنل کلکٹر کمار دیپک, راماگنڈم میونسپل کمشنر اودئے کمار, ڈی.سی.پی رویندر, ضلعی عہدیدار برائے طب و صحت ڈاکٹر پرمود کمار, متعلقہ عہدیداران وغیرہ نے اس اجلاس میں شرکت کی۔
