پولیو ڈراپ کی جگہ دو بوند سینیٹائزر،12بچے بیمار

,

   

ایوت محل : مہاراشٹرا میں کچھ بچوں کو گزشتہ اتوار دو بوند پولیو ڈراپ کی جگہ دو بوند سینیٹائزر پلائے جانے کی تشویشناک خبر ملی ہے۔ یہ واقعہ ایوت محل کا ہے جہاں سینیٹائزر پلائے جانے کے بعد تمام بچوں کی طبیعت بگڑ گئی۔ بتایا گیا کہ ایک گاؤں کے 12 بچوں کو پولیو ویکسین کی دو بوندوں کی جگہ دو، دو بوندیں سینیٹائزر پلادیئے گئے۔ اس سے سبھی ایک درجن بچے متاثر ہوئے۔بچوں کو الٹیاں ہونے لگیں جس کو دیکھتے ہوئے انہیں فوراً سرکاری دواخانہ میں شرک کرایا گیا۔ضلع مجسٹریٹ میں فوری کارروائی کرتے ہوئے اس معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ایک افسر نے واقعہ کے تعلق سے بتایا کہ متاثرہ بچوں کو سرکاری دواخانہ میں شریک کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم ہے۔ تمام بچوںکی عمریں پانچ سال سے کم بتائی گئی ہے۔ اس واقعہ کے بعد تین طبی اہلکاروں کے خلاف جانچ شروع ہوگئی ہے اور قصوروار پائے جانے پر ان کے خلاف سخت کارروائی کا امکان ہے۔