واشنگٹن۔18ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے افغانستان میں طالبان کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی جس میں 48 افراد ہلاک ہوگئے ۔ یاد رہے کہ کابل کے شمال میں واقع پروان صوبہ میں منگل کے روز طالبان کے ایک خودکش حملہ آور نے ملک کے صدر اشرف غنی کی انتخابی ریالی کو نشانہ بناتے ہوئے خودکو دھماکہ سے اُڑا دیا ۔ اشرف غنی انتخابی ریالی سے خطاب کرنے والے تھے ۔ خوش قسمتی سے اشرف غنی کو خراش تک نہیں آئی ۔ پروان گورنر کے ترجمان نے یہ بات بتائی ۔ اس میں 26 افراد ہلاک اور 22 دیگر زخمی ہوگئے تھے ۔ ایک دیگر علحدہ خودکش حملہ میں جو پہلے حملہ کے صرف گچھ گھنٹوں بعد ہی امریکی سفارت خانہ کی عمارت کے قریب انجام دیا گیا تھا ، 22افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔
