واشنگٹن ۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے طالبان کے رہنما اور اعلیٰ ترین مذاکرات کار ملا عبدالغنی برادر کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت کی ہے۔ طالبان کے ایک ترجمان سہیل شاہین کے مطابق پیر کی شب ہونے والی اس گفتگو میں پومپیو نے طالبان پر افغانستان میں تشدد میں کمی لانے پر زور دیا اور امریکہ اور طالبان کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر پیشرفت سے متعلق بات چیت کی۔ یہ گفتگو ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے جب بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے امریکی اور نیٹو فوجیوں پر حملوں کیلئے طالبان کو رقوم کی پیشکش کی تھی۔ تاہم پومپیو اور ملا برادر کی گفتگو میں اس پر بظاہر کوئی بات نہیں ہوئی۔