پومپیو کے بیان پرنتن یاہو کی ٹرمپ سے گفتگو

   

تل ابیب،19نومبر(سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے امریکہ کے وزیرخارجہ مائک پومپیو کے بیان کے سلسلے میں صدر ڈونالڈٹرمپ سے گفتگو کی ہے ۔ مسٹر پومپیو نے در اصل پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا،’مغربی کنارہ میں اسرائیل کی شہری بستیوں کا قیام بین الاقوامی قانون کے مطابق درست نہیں ہے ’۔ مسٹر پومپیو کا بیان آنے کے بعد مسٹر نتن یاہو نے اس معاملے پر مسٹر ٹرمپ سے بات چیت کی۔ بعد ازاں انہوں نے کہا،‘میں نے مسٹر ٹرمپ سے فون پر بات کی ہے اور انھیں بتایا کہ ہم نے ایک تاریخی غلطی کو درست کیا ہے ’۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مغربی کنارہ علاقہ اسرائیلی شہریوں کے لیے کوئی غیرملکی زمین نہیں ہے۔