پونا کے رہائشی علاقہ میں تیندوا داخل حملہ میں ایک خاتون زخمی

   

پونے۔4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پونے کے کیشونگر علاقہ میں جہاں پر بے شمار رہائشی مکانات تعمیر ہورہے ہیں، آج ایک تیندوا داخل ہوگیا۔ منڈوا پولیس اسٹیشن عہدیداروں کے مطابق بوربچہ کے دکھائی دیتے ہی علاقہ کے عوام نے ا س کو گھیر لیا۔ ہجوم کو دیکھ کر وہ بے تحاشہ دوڑنے لگا جس کے باعث دو افراد پر وہ حملہ کردیا جس کے باعث ایک ضعیف خاتون زخم یہوگئی اور بالآخر وہ ایک زیر تعمیر مکان کے ڈکٹ میں جاگرا۔ جنگلات، فائر بریگیڈ اور پولیس عہدیدار تیندوے کو بحفاظت نکالنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔