پونم پربھاکر کے قافلہ کی گاڑی کو حادثہ

   

حیدرآباد 14 ستمبر (سیاست نیوز) وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر کا سرکاری قافلہ آج ایک حادثہ سے محفوظ رہا اور وزیر اور ان کا اسٹاف حادثہ میں بچ گیا۔ پونم پربھاکر سدی پیٹ سے حیدرآباد واپس ہو رہے تھے کہ کوکنور پلی میں راجیو راہداری پر قافلے میں موجود ایک گاڑی بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ گاڑی اس قدر تیز رفتار تھی کہ ڈیوائیڈر سے ٹکراکر کار مقابل سڑک پر پہنچ گئی۔ گاڑی میں پونم پربھاکر سیکوریٹی عملہ اور ان کے معاون منجوناتھ، فوٹو گرافر اٹینڈر سوار تھے۔ حادثہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ پونم پربھاکر جو دوسری گاڑی میں سوار تھے بحفاظت حیدرآباد پہنچے۔ مقامی پولیس حادثہ کی وجوہات کی جانچ کررہی ہے۔ 1