جموں، 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں ایل او سی پر پاکستانی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی فوجی اہلکار اتوار کی صبح اسپتال میں دم توڑ گیا۔ مہلوک کی شناخت ہری واکر ساکنہ راجستھان کے طور پر ہوئی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں ایل او سی پر گذشتہ شام ہند و پاک افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس میں اپنی چوکی میں تعینات فوجی اہلکار گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی اہلکار کو فوری طور پر پونچھ آرمی اسپتال لے جایا گیاجہاں وہ قریب 12 گھنٹے تک موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد بالآخر اتوار کی صبح دم توڑ گیا۔