پونچھ میں ایک فوجی اہلکار اپنے ہی ساتھی کے بندوق سے اچانک نکلی گولی سے زخمی

   

جموں،10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں چہارشنبہ کے روز الیکش ڈیوٹی پر مامور ایک آئی ٹی بی ٹی اہلکار اس وقت زخمی ہوا جب اس کے ساتھی کے بندوق سے اچانک گولی نکلی۔ پونچھ کے مینڈھر علاقے میں چہارشنبہ کے روز آئی ٹی بی ٹی سے وابستہ ایک اہلکار اُس وقت زخمی ہوا جب اُس کے ساتھی کے بندوق سے اچانک گولی نکل کر اس کے کندھے کو لگی۔ انہوں نے بتایا کہ فوجی اہلکار کوعلاج ومعالجے کے لئے ایک مقامی فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں وہ زیر علاج ہے اور اُس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔