پونچھ کی تحصیل مینڈھر میں ایک نوجوان کی مشکوک حالت میں نعش برآمد

   

جموں، 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر میں جمعرات کے روز ایک نوجوان کی مشکوک حالت نعشبرآمد ہوئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی صبح ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر میں سروس اسٹیشن کے مقام پر ایک بی ایڈ (B ED) طالب علم کو اس کی ہی کار میں بے ہوش پایا گیا، موقع پر پہنچی پولس نے کار کی کھڑکی توڑ کر اس کو باہر نکالا اور اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔