راج سمند : راجستھان کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا نے وزیراعظم نریندر مودی کے من کی بات پروگرام کو آج راج سمند ضلع کے کورز گاؤں میں گاؤں والوں کے ساتھ سنا۔ قبل ازیں ڈاکٹر پونیا نے راج سمند کے لودھیان گاؤں میں رات کو آرام کیا اور ضلع سربراہ کی رہائش گاہ پر کسانوں اور گاؤں والوں کے ساتھ گاؤں کے چوپال میں شرکت کی۔ انہوں نے صبح کوراج گاؤں میں اسپورٹس اسٹیڈیم کا افتتاح بھی کیا۔