پونے ۔ /18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بحرین کے 125 شہری جو کورونا وائرس وباء کی وجہ سے یہاں پھنس گئے تھے ، انہیں آج ملک سے واپس بھیج دیا گیا ۔ ایرپورٹ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گلف ایر کی خصوصی فلائیٹ کے ذریعہ 125 بحرینی شہریوں کا یہاں سے تخلیہ کرایا گیا ۔ وہ چینائی کیلئے پرواز کئے اور وہاں سے دیگر افراد کولیکر بحرین کی طرف کوچ کرگئے ۔ روانگی سے قبل ان کی اسکریننگ کی گئی ۔
