پونے میں 63 نئے کیس ، 5 اموات

   

پونے ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے بڑے شہر پونے میں چہارشنبہ کو کوروناوائرس کے 63 نئے کیس سامنے آئے جبکہ منگل کی رات سے 5 مریضوں کی موت ہوگئی۔ حکومتی عہدیدار نے کہا کہ اس کے ساتھ ضلع پونے میں کورونا کے جملہ 437 معاملے ہوچکے اور 43 مریض فوت ہوچکے ہیں۔